TheMusalman.Blogspot.Com

اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو جائز نہیں یعنی امت کے کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ جب الله اور اس کا رسول کسی کام کا حکم دے تو انہیں اپنی مرضی کرنے کا اختیار باقی رھے اور جس نے الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تو وہ واضح گمراہ ھے۔  (الاحزاب:آیت 37)۔

مالدار بننے کی خاطر جہاد میں حصہ لینا

اس حدیث کا مطلب یہ ھے کہ جہاد خواہ وہ جنگی جہاد ھو، یا مالی جہاد ھو، اگر اس نیت سے کیا جائے کہ مذید مال و دولت مل جائے تو اسے ضرور مال ملے گا لیکن وہ بُری نیت کے باعث آخرت کے ثواب سے محروم ھوجائے گا۔ یہ دراصل وہی مضمون ھے جو قرآن میں بیان ہوا ھے کہ
جو دنیا چاہتے ھیں ھم انہیں دنیا دے دیتے ہیں لیکن آخرت میں انکا کوئی حصہ نہیں ھوگا۔ شورٰی ۲١