TheMusalman.Blogspot.Com

اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو جائز نہیں یعنی امت کے کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ جب الله اور اس کا رسول کسی کام کا حکم دے تو انہیں اپنی مرضی کرنے کا اختیار باقی رھے اور جس نے الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تو وہ واضح گمراہ ھے۔  (الاحزاب:آیت 37)۔

لوگوں کے خوف سے حق بات نہ کہنا

لوگوں کے خوف سے حق بات نہ کہنا
-------------------------------------------
حق بات بولنے میں بڑی بڑی مشکلات درپیش ہوتی ہیں بعض اوقات۔ عزت اور شہرت ہاتھ سے جاتی ہے۔ بعض دفعہ نوکری اور دولت ہاتھ سے جاتی ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام ہی کی مثال کو لے لیجئے کہ انہوں نے قتل ہوجانا گوارا کرلیا۔ مگر اللہ کی خاطر سچ بولنے سے بالکل پیچھے نہیں ہٹے۔ اور خلیفہ وقت کی نااھلی کا بغیر خوف و خطر اقرار کیا۔ دوسری جانب یزید کے تابع علماء و مفتیان اپنے خلیفہ کے خوف سے حق بات بولنے سے ڈر گئے اور اپنے ظالم خلیفہ کی مرضی قبول کرکے امام حسین علیہ السلام کے خلاف مفسد و خارجی کا فتوای دے ڈالا۔