TheMusalman.Blogspot.Com

اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو جائز نہیں یعنی امت کے کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ جب الله اور اس کا رسول کسی کام کا حکم دے تو انہیں اپنی مرضی کرنے کا اختیار باقی رھے اور جس نے الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تو وہ واضح گمراہ ھے۔  (الاحزاب:آیت 37)۔

حق کا انکار کرنا تکبر ھے


اچھے جوتے یا اچھے کپڑے انسان نہیں خرید سکتا جبتک کہ اسکے پاس پیسہ نہ ھو۔ عام طور پر مالدار لوگ ہی اچھے قسم کے جوتے اور کپڑے پہنتے ھیں۔

اچھے جوتے یا اچھے کپڑے پہننا یا اپنے گھر کو اچھی اچھی چیزوں سے سنوار کر اور خوبصورت کرکے رکھنا یہ دراصل تکبر نہیں ھے۔ بلکہ تکبر یہ ھے کہ جن لوگوں کے پاس اچھے جوتے نہیں، اچھے کپڑے نہیں، یا انکا گھر اچھا سجا ھوا نہیں، ان سے خود کو بہتر سمجھا جاوے۔ اور خود کو بہتر سمجھ کر ان کو نظر حقارت سے دیکھے۔ کہ یہ تو غریب لوگ ھیں انکی کیا حیثیت؟ یعنی غریبوں پر تکبر کیا جاوے انہیں حقیر سمجھا جاوے۔ انہیں عزت نہ دی جاوے۔ انہیں اپنی طرح اور اپنے لیول کا انسان نہ سمجھا جاوے۔ بلکہ انہیں لوو لیول سمجھ کر ان سے منہ پھیرا جاوے۔ یہ تکبر ھے۔ اور ایسا کرنا حق کا انکار ھے۔

کیونکہ حق جو اسلام ھے۔ وہ ھمیں سکھاتا ھے کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ھیں۔ امیر کو غریب پر فوقیت نہیں۔ گورے کو کالے پر فوقیت نہیں۔ اسی طرح انسان اشرف المخلوقات ھے۔ مسلمان پر واجب ھے کہ ھر انسان کا ادب و احترام کرے خواہ وہ کسی بھی مسلک و مذھب و نسل سے تعلق رکھتا ھو اور کسی کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھے۔
------------------------------
 
حق کیا ھے؟

ھر وہ بات ھر وہ اصول ھر وہ طرز عمل جس کی اسلام نے اجازت دی ھے حق میں شامل ھے

 اللہ حق ھے۔ رسول حق ھے۔ اللہ کے احکامات حق ھیں۔ رسول کی سنت اور حدیث حق ھے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کا طرز عمل حق ھے۔ جن کی نسبت رسول خدا کو وحی نازل ھوئی۔

 اے محمد! تیرے صحابہ کا میرے نزدیک ایسا مرتبہ ھے جیسے آسمان میں ستارے ھیں۔ بعض بعض سے روشن تر ھیں۔ لیکن نور ھر ایک میں موجود ھے۔ پس جس نے تیرے کسی صحابی کی پیروی کی ، میرے نزدیک وہ ھدایت یافتہ ہوگا۔
(مشکواة کتاب المناقب، مناقب الصحابہ)
 
جو مسلمان، اسلام کی تعلیمات(خواہ وہ اللہ کا حکم ھو، رسول کی سنت یا حدیث ھو۔ یا پھر صحابہ کرام کا طرز عمل ھو) کے مطابق اپنا عمل اور عقیدہ رکھتا ھے وہ حق پر ھے۔ ما انا علیھ و اصحابھ کی حدیث نے بھی صحابہ کے طرز عمل کو حق قرار دیا ھے۔