TheMusalman.Blogspot.Com

اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو جائز نہیں یعنی امت کے کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ جب الله اور اس کا رسول کسی کام کا حکم دے تو انہیں اپنی مرضی کرنے کا اختیار باقی رھے اور جس نے الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تو وہ واضح گمراہ ھے۔  (الاحزاب:آیت 37)۔

غریب شخص کی فضیلت



بعض لوگ غریب لوگوں کو گناھگار خیال کرتے ھیں اور سمجھتے ھیں کہ لوگ غریب اس لئے ھوتے ھیں کیونکہ وہ نیک کام نہیں کرتے یا صدقہ خیرات نہیں کرتے۔ جبکہ ایسا کچھ نہیں۔ اللہ ہی ھے جو کسی کو امیر بناکر آزماتا ھے تو کسی کو غریب کرکے امتحان لیتا ھے۔ امیری یا غریبی کسی کے نیک یا بد ھونے کا معیار نہیں ھے۔ البتہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مالدار اور امیر لوگوں کی نسبت غریبوں کو بہتر قرار دیا ھے۔
 
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ میں نے جنت میں دیکھا تو جنتیوں میں اکثریت غریبوں کی تھی۔
﴿صحیح بخاری کتاب النکاح۔ باب کفران العشیر وھو الزوج﴾

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ مسلمانوں میں جو غریب ھیں وہ مالداروں سے آدھا دن پہلے جنت میں جائیں گے اور آدھا دن پانچ سو برس کا ھے۔
 
﴿ابن ماجہ، کتاب الزھد۔ باب منزلة الفقراء﴾

----------------------------------------------------------------------------------------------